Register

New user? REGISTER

If you are not registered yet, please

register here

 

WELCOME TO AMNESTY'S HUMAN RIGHTS ACADEMY!

Training a new generation of human rights defenders – strengthening the human rights movement through action oriented education.

ڈیجیٹل سیکیورٹی اور انسانی حقوق

مال ویئر. فشنگ۔ ڈیٹا ریٹینشن ۔ ماس سرویلئینس۔

 

ہم جانتے ہیں کہ ڈیجیٹل دنیا میں حقیقی خطرات موجود ہیں، لیکن ہم ہمیشہ یہ نہیں جانتے کہ ہمیں اس کے بارے میں کیا کرنا چاہیئے۔ یہ خطرات کیسے کام کرتے ہیں؟ ڈیجیٹل سیکیورٹی کتنی ضروری ہے؟ ہم کہاں سے شروع کر سکتے ہیں؟

 

یہ کورس ڈیجیٹل خطرات اور اپنی آن لائن سیکیورٹی کو مزید تقویت دینے کے بارے میں مزید جاننے کے لیے نقطہ آغاز ہے۔  اس کے لیے آپ کے پاس کوئی تکنیکی مہارت ہونا ضروری نہیں ہے۔ کورس کچھ اہم شرائط اور نظریات کے ذریعے آپ کی رہنمائی کرے گا جن کے بارے میں آپ کو معلوم ہونا چاہیئے۔

 

آپ ڈیجیٹل سیکیورٹی کے انسانی حقوق پر مرتب بنیادی مضمرات کے بارے میں جانیں گے، اور آپ پرائیویسی کے حق اور اظہار رائے کی آزادی کے حق کا تفصیل سے جائزہ لیں گے۔ انسانی حقوق پر مبنی طریقۂ کار ظاہر کرتا ہے کہ ڈیجیٹل سیکیورٹی کس طرح ہم سب کو متاثر کرتی ہے اور کیسے ہم سب کے لیے باعث تشویش ہے۔ 

 

آپ کو چیلنج کیا جائے گا کہ آپ اپنے طریقۂ کار کا جائزہ لیں اور ان پر غور کریں، اپنی آن لائن سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں، اور ایک ایسی دنیا کا مطالبہ کریں جہاں حقوق کی عزت کی جاتی ہو۔

 

:آپ کیا سیکھیں گے

  • کیسے ڈیجیٹل سیکیورٹی اپنے انسانی حقوق پر دعوی کرنے کا معاملہ ہے۔
  • ڈیجیٹل دنیا کو درپیش چند بڑے خطرات، اور کیسے آپ ان سے اپنے آپ کو بچا سکتے ہیں۔
  • کیسے آپ اپنے پرائیویسی کے حق اور آزادی اظہار کے حق کا دفاع کر سکتے ہیں۔
  • بڑے پیمانے پر نگرانی کا بنیادی طریقۂ کار اور اس کے کلیدی کردار کون ہیں۔
  • دنیا بھر میں ڈیجیٹل سکیورٹی اور انسانی حقوق کی ترویج کے لیے آپ کیسے کاروائی کر سکتے ہیں۔ 

ڈیجیٹل سیکیورٹی اور انسانی حقوق

 
 

 

 

 

 

Course type:
Self-paced course
Duration:
3 h
Certification:
Certificate of Participation

Training Material

  • ماڈیول ون: ڈیجیٹل سیکیورٹی اور انسانی حقوق
  • ماڈیول نمبر دو: آن لائن طرزعمل ۔ اپنے حقوق، آزادیوں اور آن لائن پرائویسی واپس لینا
  • ماڈیول نمبر تین: بڑے پیمانے پر نگرانی ۔ ڈیجیٹل دور میں انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا